Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب الیکشن میں ریٹرننگ افسران صرف عدلیہ سے لگائے جائیں، تحریک انصاف

پنجاب میں عام انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
شائع 13 مارچ 2023 02:05pm

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمشنر پنجاب کو لکھے گئے خط میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) اور ریٹرننگ آفیسر (آر او) ماتحت عدلیہ سے لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت کی گئی جس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں، صاف شفاف انتخابات کے لئے یہ عمل ضروری ہے۔

سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کروایا ہے۔

’بیشتر اوقات الیکشن میں محکمہ تعلیم کے ملازمین بالخصوص اساتذہ کو ریٹرننگ افسران بنایا جاتا ہے۔‘

pti

Shah Mehmood Qureshi

ECP

اسلام آباد

punjab election