Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یہ کچھ بھی کرلیں ہم عمران خان سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ارسلان تاج
شائع 13 مارچ 2023 01:31pm

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی کراچی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور حملے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا۔

کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہرکردی

عدالت میں پولیس کی جانب سے ارسلان تاج کی 10روز سے زائدریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پیشی کے موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ملزم ارسلان تاج کو موبائل فون کی سہولیات فراہم کی گئی، اور کمرہ عدالت میں بٹھا کر چند منٹ تک موبائل فون پر بات کرائی گئی، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے کمرہ عدالت کا تقدس بھی پامال کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ارسلان تاج کی فوری رہائی کا مطالبہ

احاطہ عدالت میں بات کرتے ہوئے ملزم ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، یہ کچھ بھی کرلیں ہم عمران خان سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، کسی کی تسکین پوری ہوگئی ہو تو دیکھ لے میرے چہرے پر مسکراہٹ ہے، اب گبھرانا آپ کو ہوگا۔

pti

Karachi Police

Arsalan Taj Arrested