Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے 1 کروڑ روپے برآمد

پیسے مختلف الماریوں اور درازوں میں چھپائے گئے تھے
شائع 13 مارچ 2023 12:21pm

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے قریبی دوست محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے 1 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کیا تھا۔

محمد خان بھٹی 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے

اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات میں محمد خان بھٹی نے اپنے گھر میں چھپائے ایک کروڑ روپے کی نشاندہی کی، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق پرنسپل سیکرٹری کے گھر سے ایک کروڑ روپے قبضے میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ملنے والی رقم مختلف الماریوں اور درازوں میں چھپائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکے کی مد میں کمیشن کے طور پر وصول کی گئی تھی، جب کہ کچھ رقم افسران کے تبادلوں کی مد میں حاصل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں مقدمہ درج ہے۔

muhammad khan bhutti