Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارکنان تشدد سہنے کی بجائے پولیس کی مرضی کا بیان دے دیں، فواد چوہدری

ظل شاہ کی والدہ کو دھمکیاں ملی ہیں کہ دوسرے بیٹے کی زندگی چاہئے تو منہ بند رکھنا، فواد چوہدری
شائع 13 مارچ 2023 10:27am

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کارکنان تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ علی بلال (ظل شاہ) کے والدہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہئے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں، ان بیانوں کی عوام اور قانون کی نظر میں کوئی حیثیت ہے۔

Fawad Chaudhary

pti rally

Ali Bilal