آسکرتقریب میں ملالہ سب کی توجہ کا مرکزبن گئیں
ہالی ووڈ کا سب سے معتبر سمجھا جانے والا یہ فلمی میلہ آج لاس اینجلس میں سجا ہے۔ تقریب میں شریک نوبل انعام یافتہ ملالہ کہ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔
95ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی اس بار بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رزاحمد کے حصے میں آئی ہے جنہیں بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں آسکرجیتنے والاپہلا مسلمان اداکار ہونے کا اعزازحاصل ہے۔
ایوارڈزجیتنے والوں کے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن خاص بات ملالہ یوسفزئی کی وائرل تصاویرہیں، جو اس تقریب میں چھائی ہوئی ہیں۔ ملالہ نے آسکرکیلئے سلور گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔
ملالہ کی یہ اسٹائلنگ کری ایٹوکنسلٹنٹ، فیشن اسٹائلسٹ اوربرٹش ووگ کی اسٹائل ڈائریکٹرڈینا نیوسٹیڈٹرجیاننی نے کی ہے جنہوں نے انسٹاپوسٹ میں ملالہ لکی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت، حیرت انگیز، جادوئی اورمتاثرکن قراردیا۔
ملالہ کی اسٹائلنگ میں خاص بات رالف لورین کی ڈیزائن کردہ لیٹونجویلزبالیاں ہیں ( 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں، انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا)اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ ملالہ نے 19 ویں صدی کی ہیرے کی انگوٹھی اورپاکستان اور بھارت مین تیار کردہ زمرد اور ہیرے کی قدیم انگوٹھی پہنی۔
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پروڈیوسرہیں جسے حتمی نامزدگیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کی شریک پروڈیوسربھی ہیں۔
اس سے قبل بالی ووڈ ادکارہ پریتی زنٹا نےلاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈزسے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی سے ملالہ سمیت دیگرمعروف شخصیات کے ساتھ تصاویرشیئرکی تھیں۔
مرکزی تقریب سے قبل جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزازمیں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ملالہ کےعلاوہ یوسفزئی،پریانکا چوپڑا،شرمین عبید چنائے،جوائے لینڈ کی اداکارہ علینا خان ، ہدایتکار صائم صادق سمیت دیگرشریک تھے۔
Comments are closed on this story.