Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لینڈنگ پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خرابی کےباعث کی گئی
شائع 13 مارچ 2023 08:25am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، لینڈنگ پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خرابی کے باعث کی گئی، عبداللہ نامی مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی طیارے کی ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز نئی دہلی سےدوحہ جارہی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے ڈاکٹر اور ایمبولینس کی درخواست کی، پائلٹ نے بیمار مسافر کے باعث جہاز کراچی اتارنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے نے رات 12 بج کر 12 منٹ پر لینڈ کیا جبکہ بھارتی جہاز پر 163 سوار تھے جو صبح 4 بج کر 6 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔

karachi

karachi airport

Civil Aviation Authority

emergency landing

indian plane