Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہو گا
شائع 13 مارچ 2023 12:08am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کراچی کنگز نے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

پی ایس ایل ایٹ کے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

کراچی کنگز کے اوپنر محمد اخلاق کو 51 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرر دیا گیا۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے ساتھ ہی پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا۔

پلے آف مرحلے میں لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

Lahore Qalandars

karachi kings

PSL 8