Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا ٹرانسجینڈر سے متعلق قانون کی ہرسطح پر مزاحمت کا اعلان

حکومت کو اس معاملے کو سدھارنا چاہیے،لیاقت بلوچ
شائع 12 مارچ 2023 08:23pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

** جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر سے متعلق قانون کی ہرسطح پر مزاحمت کی جائے گی**

عالمی سطح پر اللہ کے دین سے باغی اور دجالی نظام موجود ہے، جس میں ٹرانسجینڈرز کے حوالے سے مخصوص سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب میں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پارلیمان سمیت ہر جگہ پوری قوت سے شریعت کے دفاع کی کوشیش کی ہے، موجودہ حکومت کو اس معاملے کو سدھارنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ باغی اور دجالی نظام کا بڑا ہدف ہے کہ لادینیت اور بے حیائی کو غیرفطری ماحول پیدا کر کے مرد وعورت کے درمیان غیر فطری چیزوں کو فروغ دیا جائے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل انجینئرنگ کے ذریعے سوشل میڈیا تباہی کی بنیاد بنتا جا رہا ہے۔

National Assembly

Jamaat e Islami

Transgender