Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم کمیونٹی کے قبرستان میں عرفی جاوید کی میت کو جگہ نہ دی جائے، درخواست

بگ باس فیم عرفی جاوید ہمیشہ کئی تنازعات میں گھری رہتی ہے۔
شائع 12 مارچ 2023 05:57pm

عرفی جاوید کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا صرف نام ہی کافی ہے۔ عرفی کا نام سنتے ہی آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اب کیا کردیا؟

اس بار بھی عرفی کچھ نہ کرتے ہوئے بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں، کیونکہ بھارت کی مسمان کمیونٹی نے ان کے خلاف ایک فتویٰ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مرنے کے بعد عرفی جاوید کو کسی قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔

ایک شخص نے عرفی کے خلاف یہ فتویٰ جاری کیا ہے اور ممبئی کے تمام قبرستانوں میں درخواست دی ہے کہ عرفی کو قبرستان میں جگہ نہ دی جائے۔

درخواست دینے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔

عرفی نے اس فتوے اور شخص پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارغ آدمی کون ہے جو اتنا خالی بیٹھا ہے کہ سارے قبرستانوں میں جا کر درخواستیں دے رہا ہے۔

عرفی کا کہنا تھا کہ یہ شخص شہرت اور لوگوں کی توجہ چاہتا ہے۔

بگ باس فیم عرفی جاوید ہمیشہ کئی تنازعات میں گھری رہتی ہے۔ انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ اپنے فیشن سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، جو حقیقتاً غیر حقیقی اور اخلاقاً ناقابلِ دید ہوتے ہیں۔

Bollywood actress

Urfi Javed

Faizan Ansari