Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب کا نئی ائیر لائن ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان

2030 تک دنیا کے100سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی
شائع 12 مارچ 2023 05:35pm

سعودی عرب نے نئی ائیر لائن ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو 2030 تک دنیا کے 100 سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض ائیرویز نئے طیاروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

نئی ائیرلائن کے لئے مقامی اور غیر ملکیوں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی صدارت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر بن عثمان کریں گے۔

ریاض ائیرویز 2030 تک دنیا کے تینوں براعظموں کے سو سے زائد مقامات کے لئے اپنی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سفری سہولیات کے علاوہ تجارت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی ائیرویز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Saudia Arabia

Saudia Airlines

Saudi Fund for Development