Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک دن بھی جھیل نہ پائی، خود سے شادی کرنے والی خاتون کا 24 گھنٹے بعد طلاق کا اعلان

صارفین کا ملے جلے ردعمل کا اظہار
شائع 12 مارچ 2023 05:33pm
تصویر: ٹوئٹر/صوفی
تصویر: ٹوئٹر/صوفی

اکثر شادی شدہ جوڑی طویل عرصہ تک ایک دوسرے کی عادتوں کو جھیلنے اور ایک جیسی زندگی گزارنے کے بعد اُکتا جاتے ہیں، مشرقی معاشرے میں تو خاموشی اختیار کرکے بقیہ زندگی صبر شکر کے ساتھ گزار لی جاتی ہے، لیکن مغرب میں ایسی صورتِ حال پیدا ہونے پر مردوخواتین فوراً طلاق کیلئے عدالت کا رُخ کرتے ہیں۔

لیکن یہ بات تو جوڑوں کی ہے، حال ہی میں ایک خاتون نے خود سے شادی کی، اور ایک دن اپنے ساتھ گزار کر اکتا گئیں اور خود سے ہی طلاق لینے کے بارے میں سوچنے لگی ہیں۔

پچیس سالہ صوفی مورے نے فروری میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو مطلع کیا تھا کہ انہوں نے ”خود سے شادی کر لی ہے“۔

صوفی نے سفید برائیڈل گاؤن اور گولڈ ٹیارا (تاج) پہنے ہوئے تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

انہوں نے 20 فروری کو ٹویٹ کیا کہ، ”آج، اپنی زندگی کے سب سے بناوٹی لمحات میں، میں نے شادی کا جوڑا خریدا اور خود سے شادی کرنے کے لیے شادی کا کیک بھی بنایا۔“

صوفی کی پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین میں بحث چھیڑ دی، جن میں سے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ خاتون محض ”توجہ“ کے لیے خود سے ”شادی“ کرنے کے بارے میں پوسٹ کر رہی ہیں۔

تاہم، کچھ لوگوں نے خود سے محبت کی قدر ظاہر کرنے پر ان کی حمایت کی۔

ایک صارف نے کہا، ”کاش آپ خود کو عزت، خود پسندی، شرم، یا آپ کو گلے لگانے کے لیے والد خرید سکتے۔“

ایک اور صارف نے لکھا، ”یہ تم پر خوبصورت لگ رہی ہے، امیچا۔“

تاہم، 21 فروری کو محترمہ مورے نے ٹویٹ کیا کہ وہ طلاق لینے پر غور کر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا، ”اپ ڈیٹ: ایک دن میں نے خود سے شادی کی اور میں اب اسے مزید برداشت نہیں کر سکتی، میں دیکھ رہی ہوں کہ طلاق کا معاملہ کیسا ہے“۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ”اپنے لئے ایک اچھا وکیل حاصل کریں۔“

جبکہ ایک صارف نے پیشکس کی کہ “ تمہاری طلاق ہو جائے تو مجھ سے شادی کر لینا۔“

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے لکھا، ”بے وقوفی کی کوئی حد نہیں ہوتی، پلیز اس سے زیادہ امیدیں نہ رکھیں، نفرت انگیز انسان۔“

جبکہ ایک شخص نے لکھا، ”اسی لیے آپ کو شادی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہئیے صوفی۔“

Divorced Women

Self Married