Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

جنھوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے، مریم نواز
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2023 05:54pm

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں۔

لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی شیڈول تھی، تاہم شہر میں دفعہ 144 نافذ ہونے، رینجرز طلب کئے جانے اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریلی کو کل تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، جس پر طنز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ
پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ کینسل کرنے والے اور خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

تحریک انصاف نے آج لاہور میں نکالی جانیوالی ریلی مؤخر کردی

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

لیگی چیف آگنائزر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپایوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔

imran khan

mariyam nawaz