Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد خان بھٹی 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے

محمد خان بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا
شائع 12 مارچ 2023 01:08pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

عدالت نے محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا۔

محمد خان بھٹی کی گرفتاری

چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 2 مارچ کو بلوچستان سے ایران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

پنجاب اسمبلی سے محمد خان بھٹی کیخلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔

محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

muhammad khan bhutti