صرف پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جا رہا ہے، یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور میراتھون میں لوگ جمع ہورہے ہیں لیکن صرف روک رہے ہیں تو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روک رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا گفتگو کررہے تھے، جہاں یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپ الیکشن مہم چلاسکتے ہیں ہم پرامن رہنے پر یقین رکھتے ہیں ان کا آج پھر ظلم ڈھانے کا پروگرام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم نے کہا کہ الیکشن کا شیڈیول آنے کے بعد سب کو مہم چلانے کا حق ہےامیدوار کو ریٹرننگ افسر کے پاس ریلی کی شکل میں کاغذات جمع کرانے جانا ہے انہوں نے پہلے بھی دفعہ 144 نافذ کی تھی۔
مزید کہا کہ ایک جانب کہتے ہیں الیکشن منصفانہ ہوں گے دوسری جانب آپ پی ٹی آئی کو الیکشن مہم چلانے نہیں دے رہے مریم نواز کو سیاسی پروٹوکول میں جلسیاں کرنے کی اجازت دی جارہی ہے لوگ مریم نواز کی جلسیوں میں نہیں آنا چاہتے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہورمیں ایک بار پھر دفعہ ایک 144 لگاتے ہوئے 12 مارچ کو تحریک انصاف کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندعائد کردی ہے۔
نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پابندی میں اضافہ ہوگا انتخابی مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی۔
Comments are closed on this story.