Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور اور گردونواح میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت تھرٹس ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2023 01:02pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں دہشتگردی کے تھریٹ الرٹ ہیں۔

لاہور میں کسی بھی ناخوشگوار خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جب کہ پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کیا ہے، اور پاک رینجرز کے چاق وچوبند دستے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردونواح میں دہشتگردی کے تھریٹ الرٹ ہیں، جب کہ شہر میں ریلی سے ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا ہے۔

لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 لگادی گئی

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کو الیکشن مہم کی مکمل اجازت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے آج کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، کرکٹ میچ اور میراتھن پہلے سے طے شدہ ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رینجرز کو ہنگامی طور پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے طلب کیا ہے، اور محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 لگائی ہے۔

شہر میں رینجرز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رینجرز آج سے 10 روز تک تعینات رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت تھرٹس ہیں، لاہور کے حساس مقامات پر آج رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔

imran khan

lahore

rangers

mohsin naqvi