Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری، عمران خان کا فوری رہائی کا مطالبہ

سفید کار، ایک کالے رنگ کی ویگو میں پولیس والے آئے، والدہ کا بیان
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2023 01:54pm

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سیکریٹری جنرل کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کو صرف اس لئے اغواء کیا ہے کہ انہوں نے کل کی اپنی تقریر میں ڈرٹی ہیری کا ذکر کیا تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، ان کے گھر میں پولیس اہلکار داخل ہوئے اورتوڑ پھوڑکی گئی۔

ارسلان تاج کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئیں ہے جس میں واضح پولیس کی نفری دیکھی جاسکتی ہے۔

ارسلان تاج کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکلاء

پاکستان تحریک انصاف نے رکن اسمبلی ارسلان تاج کی گمشدگی پرعدالت رجوع کرلیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء نے درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کو جمع کرادی ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گرفتاری پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے رکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی اجازت لینا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پرعمران اسماعیل اورآفتاب صدیقی نے چیف سیکرٹری سندھ کوخط لکھا دیا خط میں کہا کہ ارسلان تاج کی گرفتاری غیرآئینی ہے جبکہ ارسلان تاج کو پولیس نےاغواء کیا ہے۔

خط کے مطابق مسجریٹ کے سرچ وارنٹ کے بغیر ارسلان تاج کے گھرچھاپا ماراگیا، آئین کے تحت مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیرنظربند نہیں کیا جاسکتا جبکہ قانون کے مطابق خواتین اہلکاروں کی موجودگی لازم ہے۔

دروازہ پر لات ماری ارسلان کو گردن سے پکڑ کر لے گئے، والدہ کا بیان

عمران اسماعیل، فردوس شمیم اور آفتاب صدیقی ارسلان تاج کے گھر پہنچے، اس موقع پر ارسلان تاج کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وارنٹ کے پولیس نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور کوئی خاتون پولیس اہلکار بھی ساتھ لے کر نہیں آئے، پولیس نے ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی ارسلان کو کہاں لے کر گئے ہیں، کچھ نہیں پتہ نہیں ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر نصب نمبر پلٹ پر پیپر لگا ہوا تھا سفید رنگ کی کار تھی ایک کالے رنگ کی ویگو تھی صبح 6 بجے پولیس والے آئے دروازہ پر لات ماری ارسلان کو گردن سے پکڑ کر لے گئے۔

فردوس شمیم نے کہا کہ سندھ میں گلو بٹ کا راج شروع ہوچکا ہے گلستان جوہر تھانے نے میری درخواست لینے سے انکار کردیا ہے۔

ارسلان تاج کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردِعمل

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان تاج نے کونسا جرم کیا جوگرفتار کیا گیا؟یہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے گرفتاریوں سے نہ پہلے کبھی گھبرائے نہ اب گھبرائیں گے ہم نے مافیازسے لڑنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

ارسلان تاج کی جان کوخطرہ ہے، خرم شیرزمان

خرم شیرزمان نے بھی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے ارسلان تاج کی جان کوخطرہ ہے، کیا پولیس نے اسپیکرسے اجازت طلب کی تھی؟ ارسلان تاج کوفوری رہاکر نے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

جلد اپنےلائحہ عمل کا اعلان کرینگے، آفتاب صدیقی

پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی کی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان کو پولیس نے اغوا کیا ہے کہاں رکھا گیا بتایا نہیں جارہا، ارسلان تاج کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، امپورٹڈحکومت کےدن گنےجاچکےہیں پی ٹی آئی کراچی جلداپنےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

pti karachi

Arsalan Taj Arrested