Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندازہ نہیں اتنی جلدی شادی ہوجائے گی، سوہائے علی ابڑو

ہمارے دوست ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شادی کریں گے، اداکارہ
شائع 11 مارچ 2023 11:28pm

سوہائے علی ابڑو کا کہنا ہے کہ اندازہ نہیں اتنی جلدی شادی ہوجائے گی ۔

حال ہی میں سوہائے علی ابڑو نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور اپنے شوہر کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

میزبان فہد مصطفی کے ایک سوال پر سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ میں شادی کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ کل کسی نے مجھ سے کہا، ’ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ اتنی جلدی شادی کریں گے‘۔ دراصل میں نے ان کو جواب دیا کہ میں نے بھی یہی سوچتا تھا کہ اتنی جلدی میری شادی ہوگی لیکن اب میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے سب کچھ اسی طرح بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور شہرزار ایک دوسرے کو 12 سال سے جانتے تھے لیکن اس وقت ہم بہت چھوٹے تھے، ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن بہت کچھ۔ ہماری زندگی میں دوسری چیزیں بھی ہو رہی تھیں لیکن ہمارے دوست ہمیشہ سے جانتے تھے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شادی کریں گے۔

ان سے ایک سوال پوچھا کہ گیا کہ کس ڈرامے میں اپنی اداکاری سب سے زیادہ اچھی لگی تھی؟ پیارے افضل، پریم گلی یا کہانی ایک رات کی؟

سہائے علی ابڑو کہا کہ پیارے افضل میں اپنی اداکاری اچھی لگی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ فلم ’موٹرسائیکل گرل‘ اس لیے کی کہ مجھے موٹر سائیکل سیکھنے کا دل کررہا تھا۔

Sohai Ali Abro