Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی نے اپنی آواز سے آسکرز پارٹی میں جان ڈال دی

آسکر ایوارڈ کی تقریب کل اتوار کے روز منعقد کی جائے گی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 11:05pm

امریکا میں آسکر ایوارڈ کی تقریب سے پہلے ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی میں گلوکار نے اپنا مقبول ترین گانا پسوڑی گاکر شرکا کو محظوظ کیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو منعقد ہونے والےاکیڈمی ایوارڈز کی تقریب سے قبل جمعرات کو جنوبی ایشیائی ایکسی لینس پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور مینڈی کلنگ کی۔ اس آسکرز پارٹی میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تمام نامزد اور کامیاب افراد کو اعزاز بخشا گیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز چنائے، گلوکار علی سیٹھی، اداکار رض احمد، ڈیزائنر ماہین خان کے علاوہ ٹیم جوائے لینڈ سے علینہ خان، راستی فاروق، علی جونیجو، صائم صادق اور پروڈیوسر ملالہ یوسفزئی اور انکے شوہر عصر ملک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں علی سیٹھی کی گلوکاری کے دوران شرکا کے پرجوش رقص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے تقریب کی چند تصاویر اور علی سیٹھی کی پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر جذباتی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

Malala Yousufzai

oscar

Alisethi