Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ڈپٹی کمشنر لاہور کی پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت

تحریک انصاف نے کل لاہور میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2023 10:12pm
فوٹو بذریعہ اے ایف پی
فوٹو بذریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی اۤئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل ریلی کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ریلی کے دو مجوزہ روٹ فائنل کیے اور اجازت کے لئے ڈی سی لاہور سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈی سی لاہور نے مؤقف اپنایا کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے، ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریلی کی اجازت نہ دینے سے قبل تحریک انصاف نے ریلی کا مجوزہ روٹ یہ دیا تھا جس کے مطابق ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ جائے گی اور وہاں سے ریلوے اسٹیشن کا رخ کرے گی۔

ریلوے اسٹیشن سے ریلی برانتھ روڈ اور پھروہاں بھاٹی چوک جائے گی جبکہ پاور شو کا اختتام داتا دربار پر ہوگا۔

ڈی سی لاہور کے ریلی کی اجازت دینے سے معذرت سے قبل زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اجازت نہ ملی تو ریلی پرانا روٹ ہی استعمال کرے گی، سابقہ روٹ زمان پارک سے فیروز پور روڈ اورداتا دربار تک تھا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں نکالی جانے والی ریلی میں پشاور سے بھی رہنما شریک ہوں گے۔

PMLN

pti rally

Care Taker CM Punjab