Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستانی ڈرامے میں ہولی کا سین شامل کرنے پر شائقین برہم

ڈرامہ سیریل سمجھوتہ کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ منظر دیکھائے گئے ہیں
شائع 11 مارچ 2023 09:10pm

پاکستانی ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں ہندو مذہب کے تہوار ہولی کو منانے کا سین پیش کرنے پر صارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔

ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں دیکھائے جا نے والےہندو تہوار “ ہولی“ مناتے کچھ منظر دیکھے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔

ڈرامے کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ منظر دیکھائے گئے ہیں، اس منظر میں شازیل شوکت اور زین بیگ ایک کالج پارٹی میں تھے جہاں طلباء ہندو تہوار ہولی کی طرح ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے تھے۔ اسی منظر میں، زین بیگ کا کردار ایک متعلقہ بیان دیتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر شازل کا کردار ان کی تجویز کو مسترد کرتا ہے تو وہ اپنی جان لے لے گا۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ناظرین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں بھارتی ثقافت کے فروغ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (علیزے)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔