Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشنا شاہ کے سوال پر اداکارہ ربیعہ کلثوم کا دوٹوک جواب

ہر چیز پر اپنا نطقہ نظر بنانا بند کریں، ربیعہ کلثوم
شائع 11 مارچ 2023 08:43pm

اداکار قوی خان سے متعلق اداکارہ اشنا شاہ کے سوال پر اداکارہ ربیعہ کلثوم نے دوٹوک جواب دے دیا ۔

اشنا شاہ نے پاکستان کے سینئراداکار قوی خان کے انتقال کے بعد ان کی خدمات اورانہیں دیئے جانے والے اعزازات کے حوالے سے سوال پوچھ لیا۔

اشنا نے لکھا کہ میرا ڈرامہ انڈسٹری سے ایک سوال ہے کہ قوی خان کی حیات میں انہیں کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے؟ اور وہ کتنے ایوارڈز کے حق دار تھے؟؟

پاکستانی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے اشنا شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ قوی صاحب کو ستارہ امتیاز، تمغہ برائے حسن کارکردگی ، نگار ایوارڈز اور پی ٹی وی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وہ بے شمار نامزدگیاں اور دیگر اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوی صاحب ایک خوش مزاج انسان تھے۔ سیٹ پر بھی اور کیمرے کے علاوہ بھی وہ ایک لیجنڈ کی مانند ہی ٹریٹ کرتے تھے۔ ایک ایک خوش انسان تھے جو کہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے درمیان سکون سے واپس چلے گئے ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہر چیز پر اپنا نطقہ نظر بنانا بند کریں ، حقائق کی جانچ پڑتال کریں۔

Qavi Khan

Ushna Shah

Rubya kulsoom