Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی دو دریا کے قریب سرکاری گاڑی کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق

حادثے کی شکار گاڑی کلکٹر کسٹمز فیصل بخاری کی ہے، پولیس حکام
شائع 11 مارچ 2023 08:26pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے دو دریا کے قریب سرکاری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی کلکٹر کسٹمز فیصل بخاری کی ہے جو حادثے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق کلکٹر کسٹمز کی گاڑی ڈرائیور چلارہا تھا اس دوران گاڑی میں بچی بیٹھی تھی جو حادثے میں محفوظ رہی۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو عملہ اور پولیس موجود ہے، پولیس نے لفٹر کی مدد سے حادثے کی شکار گاڑی سڑک سے ہٹادی ہے جب کہ ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Road Accident

Karachi Police