Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”کہانی سنو“ کا جواب ”ہماری سنو“ ایک خاتون کی زبانی

گزشتہ روز یوٹیوب پرجاری اس ویڈیو کو ابھی تک 10 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے.
شائع 11 مارچ 2023 07:25pm

پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے سپرہٹ گانے ”کہانی سنو“ کا جواب آگیا ہے، جو ان کے گانے کا فی میل ورژن ہے، اس گانے کا ٹائٹل ہے“ہماری سنو“ ۔

ریکارڈز پر ریکارڈز توڑنے والا گانا ”کہانی سنو“ 2021 میں ریلیز ہوا تھا اور آج بھی میوزک کے دیوانوں میں کافی مقبول ہے۔

”کہانی سنو“ کو یوٹیوب پر اب تک 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

گلوکار کیفی خلیل کے گانے ”کہانی سنو“ کے جواب میں اب گلوگارہ مہر حسین نے اس کا فی میل ورژن ”ہماری سنو“ یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ”ہماری سنو“ کو ناصرف کافی پسند کر رہے ہیں بلکہ مہر حسین کے کام اور ان کی اداکاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز یوٹیوب پرجاری اس ویڈیو کو ابھی تک 10 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

Kaifi Khalil

Kahani Suno 2.0

Hamari Suno

Meher Hussain