Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادارہ ترقیات کراچی میں اربوں روپے کی کرپشن اور بے قاعدگیاں

کے ڈی اے کی ٹیکس وصولی میں ناکامی پر ادارے کو 14 کروڑ 63 لاکھ سے زائد کا نقصان
شائع 11 مارچ 2023 06:31pm
کے ڈی اے بلڈنگ، کراچی۔ فوٹو — فائل
کے ڈی اے بلڈنگ، کراچی۔ فوٹو — فائل

ادارہ ترقیات کراچی میں اربوں روپے کی کرپشن اور بے قاعدگییاں منظر عام پر آ گئی۔

وفاقی ادارے کی جانب سے آڈٹ میں ڈی اے کے مالی بدعنوانی کے انکشافات ہوئے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) مختلف ٹیکسز کی وصولی میں ناکام ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ڈی اے کی ٹیکس وصولی میں ناکامی پر ادارے کو 14 کروڑ 63 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

رپورت کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس لئے جانے تھے جب کہ شہر میں رہائش پذیر غیر ملکیوں سے ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔

corruption

karachi

kda