Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلےاختتام پذیر، آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا
شائع 11 مارچ 2023 06:04pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دوران بھی یہ اوصاف برقرار رکھے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تربیتی مشق کے طور پر اسپورٹس مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہیں، جوانوں کی جسمانی اورجنگی مہارتوں سمیت بدلتے حربی کردار ٹیم ورک کواجاگرکرتے ہیں۔

اۤئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ انھوں نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا ۔

مقابلے پبی کے پہاڑی، ناہموار علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے۔ پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ 10بین الاقوامی ٹیموں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔

ISPR

Army Chief General Asim Munir

Pak Army sports