Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، وزیراعظم

عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، شہباز شریف
شائع 11 مارچ 2023 04:32pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے موجودہ صورت، حال پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباﺅ سے نجات ملے اور پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے اور اس کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں پھر اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں جبکہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے اور ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا، عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ کیا اور عدالت کے ساتھ وہی کر رہا ہے جو مہنگائی کی صورت میں عوام کے ساتھ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے۔

imran khan

IMF

PM Shehbaz Sharif