Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڑے کو چلتی موٹرسائیکل پر رومانس کرنا مہنگا پڑگیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 11 مارچ 2023 03:22pm

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کو چلتی موٹرسائیکل پر رومانس کرنا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پورمیں ہولی کے تہوار پرجوڑے کو چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون کا رُخ اِسے چلانے والے نوجوان کی طرف تھی جو پیٹرول ٹینکی پر بیٹھی ہوئی تھی۔ دونوں نشے کی حالت میں تھے اور ان کے کپڑے ہولی کے رنگوں سے رنگے تھے۔

ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پرموٹرسائیکل ضبط کرتے ہوئے دونوں پر5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

چالان 15 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

india

jaipur