Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے
شائع 11 مارچ 2023 11:12am

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 18 رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد تک رہا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

مزید بتایا کہ جنوبی اضلاع میں دن میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 09 ڈگری رہے گا۔

karachi

Heat Waves