کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں
کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
کراچی میں غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا، 40 سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں حصہ لیا، کچھ دیر کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے اطراف کی عمارتوں کے رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Comments are closed on this story.