ملائیشین طیارے کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس سیریز ریلیز
بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں
ملائیشیا کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے پراسرار حادثے پر نیٹ فلکس کی سیریز ریلیز ہوگئی۔
گزشتہ روز بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس موقع پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔
سیریز کا نام ’MH370: The Plane That Disappeared‘ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں، تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایچ 370 پرواز 8 مارچ 2014 کو لاپتہ ہو ئی تھی، لاپتہ ہونے والا ہوائی جہاز بوئنگ 777 تھا، ملائیشین ہوائی کمپنی کی پرواز MH 370 کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، اِس جہاز پر عملے سمیت کُل 239 مسافر سوار تھے۔
Netflix
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.