Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبے کے تمام مسائل حل کرنے کے قابل نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو
شائع 10 مارچ 2023 10:15pm
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ اس قابل نہیں کہ صوبے کے تمام مسائل حل کرسکیں۔

گوادر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بجٹ کا 25 فیصد گوادر کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں، لوگوں نے میگا منصوبوں کے لئے اپنی زمینوں کی قربانی دی، حکومت نے منصوبوں کے لئے بہترین کنسلٹینٹس ہائر کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں شیئر آبادی کے حساب سے ملتا ہے، اس میں ملنے والا حصہ بہت کم ہے، لہٰذا اس قابل نہیں کہ صوبے کے تمام مسائل حل کر سکیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے نا امید نہیں ہیں، ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو 5 فیصد رائلٹی مل رہی ہے جو کہ سالانہ ڈھائی سے 3 ارب بنتے ہیں۔

Gwadar

abdul quddus bizenjo

cm balochistan