Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر ایک بار پھر اداکاری کرتے نظر آنے کو تیار

مذکورہ ویب سیریز کو یکم رمضان سے ویب ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے
شائع 10 مارچ 2023 08:54pm

پاکستان میوزک اندسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے کو تیار ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر رواں سال رمضان المبارک میں ’فیملی بزنس‘ سے نامی ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئینگے۔

انسٹا گرام پر اداکار فہد مصطفیٰ نے اس پراجیکٹ کا ٹریلر جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ڈرامے میں عاصم اظہر کے ساتھ اداکار سیف حسن ، سلمیٰ حسن ، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

علی اور باسط کی تحریر کردہ ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے اس سے قبل عید اسپیشل شو پاکیزہ کوچنگ سینٹر، ڈراما تیری چاہ میں، پگلی، نور، پیار کہانی، صنفِ آہن اور ویب سیریز میرے دوست میرے یار میں اداکاری کی جوہر دکھا چکے ہیں۔

Asim Azhar

family business