بجلی مزید مہنگی، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ گرا دیا
نیپرا کی کراچی کے صارفین سے13روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مؤخر شدہ وصولیوں کی اجازت دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا ضافہ کردیا۔
گزشتہ سال کی مؤخر شدہ ادائیگیوں کی وصولیوں کے معاملے پر بجلی صارفین پر بجلی گرادی گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نیپرا نے مؤخر شدہ وصولیوں کی اجازت دے دی، جس کے بعد رواں سال بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق مؤخر شدہ ادائیگیاں رواں سال 8 ماہ میں وصول کی جائیں گی، اس مد میں کراچی کے بجلی صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
nepra
electricity price
Pakistan Inflation
Pakistan Poverty
مقبول ترین
Comments are closed on this story.