Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی و جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 07:38pm

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں سامان برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج غیرمتزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ISPR

security forces