Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگی

الیکشن کمشین نے مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا
شائع 10 مارچ 2023 06:07pm

الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوران مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

سندھ کے 15 اضلاع میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔ الیکشن کمشین نے سندھ کے پندرہ اضلاع میں مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ان اضلاع کے نوے پولنگ اسٹیشنز پر 26 مارچ کو دوبارہ پولنگ ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے 90 پولنگ اسٹیشنز پر 26 مارچ کو پولنگ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بےنظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، حیدرآباد، جامشور، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، سکھر اور خیرپور اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

local bodies election

Jamat e Islami

Pakistan People's Party (PPP)