Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی اۤئی کی استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 10:34pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کے ارکان اسمبلی کے استعفےایک ساتھ منظور کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15مارچ کو سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بنچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کرکے پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

PDM

imran khan

PTI Resignations