Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

نئی ذمے داری کیلئے چوہدری سرور اور چوہدری شجاعت میں ملاقات کل ہوگی
شائع 10 مارچ 2023 05:00pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل مسلم لیگ ( ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے اور اتوار کو ان کی جانب سے ق لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

چوہدری سرور ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور برطانیہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور کل مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اور آئندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے معاملات طے کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ چوہدری محمد سرور اتوار کو پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

چوہدری محمد سرور دو بار گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ پہلی بار ستمبر 2013 سے جنوری 2015 تک نواز شریف دور حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔

چوہدری سرور دوسری بار تحریک انصاف کے دور اقتدار میں 2018 سے 2022 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔

سابق گورنر پنجاب اس سے قبل برطانوی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ، انھوں نے 13 سال گلاسگو سے لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔

chaudhry sarwar

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain