پنجاب انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران تعینات
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آراوز اور اے آراوز کی تعیناتی کردی۔
پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات شیڈول ہیں، جس کی تیاریاں جاری ہیں، اور اب الیکشن کمیشن نے صوبے کے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آراوز اور اے آراوز کی تعیناتی کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے 36 ڈی آراوز اور297 آراوز تعینات کردیئے گئے ہیں، آر اوز اور ڈی آر اوز بیورو کریسی سے لئے گئے ہیں۔
پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی کرلی گئی ہے، جب کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی آراوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔
پنجاب میں انتخابات کا شیڈول
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کیلئے ووٹنگ 30 اپریل کو کرائی جائے گی، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا، اور امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی، جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی۔ جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جب کہ ریٹرننگ آفیسر 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔
Comments are closed on this story.