Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماڑی پور رڈ پر تیزرفتار ٹریلرکئی گاڑیوں پرچڑھ دوڑا

ٹریلرکی بریک فیل ہوگئی تھی، ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار
شائع 10 مارچ 2023 03:32pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کراچی کے ماڑی پور روڈ پرخوفناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹریلر بریک فیل ہوجانے پرکئی گاڑیوں پرچڑھ دوڑا۔

خوفناک ٹریفک حادثہ آئی سی آئی چوک پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہوجانے کے باعث تیزرفتارٹریلر کئی گاڑیوں پرچڑھ دوڑا۔

پولیس کے مطابق حادثےمیں وین، موٹرسائیکل سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کا سبب بننے والے ٹریلرکو ڈاکس پولیس نے تحویل میں لےلیا ہے۔ جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوجانے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑیوں کو سڑک سے ہٹالیا گیا۔

karachi

traffic accident

Maripur road