Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماحول سازگار نہیں، الیکشن نہ کرائے جائیں: حساس اداروں کی بریفنگ

جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 11:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: خفیہ اداروں نے موجودہ حالات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کے انعقاد کی متفقہ طور پر مخالفت کردی۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب اور کے پی میں انتخابی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حساس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن سکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا جس میں وزرات دفاع اور وفاقی حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں دونوں صوبوں کی سی ٹی ڈی اور حساس ادروں کے حکام شریک ہوئے جب کہ حساس اداروں کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن تمام اداروں کی بریفنگ کے بعد آئندہ ہفتے الیکشن سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کرے گا، آئندہ ہفتے گورنر خیبرپختونخوا بھی الیکشن کمیشن میں مشاورت کے لئے آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے الیکشن کمیشن اجلاس میں متفقہ طور انتخابات کرانے کی مخالفت کردی۔ آئی ایس آئی، آئی بی اور سی ٹی ڈی حکام نے رائے دی کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے ماحول سازگار نہیں۔

وزارت خزانہ کی فنڈز دینے سے معذرت

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی، اور الیکشن کمیشن نے انتخابی سیکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے معذرت

اس سے قبل خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری خزانہ کو بتایا گیا کہ جنرل الیکشن کے لئے 65 ارب کے فنڈز درکار ہوں گے۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ فنڈز مہیا کرنا وزرات خزانہ کے لئے مشکل ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے مشاورت کرنے کے بعد ہی حتمی جواب دیں گے۔

ECP

security forces