Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارسرکار میں مداخلت کا کیس: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
شائع 10 مارچ 2023 01:52pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی دیا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی جہاں فواد چوہدری حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت سمیت بارہ دفعات شامل ہیں۔ ،

pti

Fawad Chaudhary