Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
شائع 10 مارچ 2023 12:28pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری محمد اعجاز خان نے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی،غریب مریضوں کو مفت علاج کے لئے صحت کارڈ جاری کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو اسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند کر دیا گیا، مفت علاج اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو صحت کارڈ پر مفت علاج فراہم کرنے کا حکم دے۔

Lahore High Court

punjab health card