بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
مطابق پی ٹی آئی بلوچستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل لے جائے جانے کا امکان
بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانہ کی حدود ہی نہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لئے معطل کردیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی تیار
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئینی درخواست پر 2 ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔
جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے وکلاء کو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لئے کوئٹہ پولیس آج لاہور پہنچی تھی۔
Comments are closed on this story.