Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

’عمران خان کے ہاتھوں لگایا گیا آم کا پودا نیم کا درخت بن گیا‘

'ہو نہ ہوپودا جرمنی اور جاپان کے بارڈر سے منگوایا گیا ہوگا'
شائع 10 مارچ 2023 04:16pm

سوشل میڈیا صارفین ایسی خبروں کے متلاشی رہتے ہیں جو معمول سے ذرا ہٹ کر ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چند سال قبل لگائے گئے ’آم کے پودے‘ سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ بھی ایک ایسی ہی خبرثابت ہوئی جس نے مخالفین کی رگ ظرافت کو پھڑکایا اور حماتیوں کے جذبات کو مزید بھڑکا دیا۔

اسلام آباد اپ ڈیٹس نامی ٹوئٹر ہینڈل سے خبرشیئرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ، ’ملتان میں 2 سال پہلے عمران خان کے ہاتھوں لگایا گیا آم کا پودا بڑا ہوکر نیم کا درخت نکلا‘۔

ساتھ شیئرکی جانے والی تصاویرمیں نیم کے درخت پرلگی تختی واضح ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے یہ ’آم کا پودا‘ 26 اپریل 2021 کو لگایا تھا۔

ٹویٹ پرتبصرہ کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل میں عمران خان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس درخت کے تانے بانے جرمنی اور جاپان سے جا ملائے۔

سیاسی بصیرت جھاڑتے ہوئے کئی صارفین نے اسے درخت کا ’یوٹرن‘قراردیا۔

کئی ایک نے تو غیرجانبداری کا عظیم مظاہرہ کیا اور درخت کو بری الذمہ قراردیتے ہوئے اس تبدیلی کو ’بہترکیریئر‘ سے جوڑدیا۔

ایسی ٹویٹس پرآڑے ہاتھوں لینے والوں کی بھی کمی نہیں۔

پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

imran khan

Mango plant

Neem Tree