Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت 3 شہروں میں کارروائی، 12 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، حکام
شائع 10 مارچ 2023 10:25am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت 3 شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت 3 شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گرد گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے 797 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 159 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

lahore

CTD

operation

12 terrorist arrest