Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے علیزے شاہ کو صفر نمبر کیوں دیے؟

علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا
شائع 09 مارچ 2023 11:26pm

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے۔

اداکارہ روبینہ اشرف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کے ہمراہ ایک ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ڈرامے’ چاند رات اور چاندنی ’پر مارکس دینے کا کہا گیا جس پر اداکارہ عتیقہ اور نادیہ جمیل دونوں نے علیزے کو 7 مارکس دیے۔

روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے شاہ کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا۔

اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے علیزے شاہ کی اداکاری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔

Alizeh Shah

Rubina Ashraf