Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کا ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے
شائع 09 مارچ 2023 09:35pm

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی جگسا پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ’ قرار دے دیا۔

ہالی ووڈ کے ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔

Elon Musk