Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی، جنت مرزا
شائع 09 مارچ 2023 09:30pm

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ 22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ 22 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

Jannat Mirza