Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

علی پور میں ایک شخص نے 3 سالہ بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگادی

متاثرہ شخص نے نہر میں چھلانگ لگانے سے قبل بتایا اہلیہ سے جھگڑا ہوا، عینی شاہد
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2023 09:23pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پنجاب کے شہر علی پور میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک شخص نے تین سالہ بیٹی کو جسم سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

علی پور کے ہیڈ پنجند سے نکلنے والی ابو ظہبی نہر میں ،احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ شخص نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو اپنے جسم سے باندھ کر چھلانگ لگا دی۔

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ڈوبنے والے شخص اور بچی کی تلاش شروع کردی۔

ڈوبنے والے شخص کی قیمض اور جوتے نہر کے کنارے سے ملے۔ قمیض کی جیب سے شناختی کارڈ اور وزیٹنگ کارڈ بھی ملا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والے محمد سلیم احمد پور ایسٹ کا رہائشی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص نے گھریلو ناچاقی سے تنگ اۤکر نہر میں چھلانگ لگائی کیونکہ متاثرہ شخص نے نہر میں کودنے سے پہلے بتایا تھا کہ اس کا اہلیہ سے جھگڑا ہوا ہے۔

Suicide Attempt

1122

Domestic disputes