Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، انٹرپول کے زریعے گرفتاری کا فیصلہ

ایف آئی اے ٹیم عدالت سے وارنٹ گرفتاری لے کر فرح خان کے گھر پہنچی، جہاں ان کے ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کئے۔
شائع 09 مارچ 2023 07:25pm

سابق خاتون اوّل کی قریبی دوست فرح خان المعروف فرح گوگی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لے کر فرح خان کے ملازم کو وصول کروا دئیے۔

فرح خان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، اور انہی تحقیقات کے تحت انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ٹیم عدالت سے وارنٹ گرفتاری لے کر فرح خان کے گھر پہنچی، جہاں ان کے ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کئے۔

عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔

فرح خان پر منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے اور ان کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Interpol

Farah gogi

arrest warrent